کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس 353.41 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد80566.20 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان دیکھنے میں آیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 353.41 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد80566.20 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر425 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 216 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 156کی قیمتوں میں کمی اور53 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 261.64 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 13.024 ارب روپے تھی، کے ایس 30 انڈیکس 78.18 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد25790.01 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 494.28 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد128292.01 پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 3.86 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے 20667563 حصص، نیشنل بینک 19555510 حصص اوربینک آف پنجاب کے 17587329 حصص کا لین دین ہوا، گریز لیزنگ لمیٹڈ، ایس ایم ای لیزنگ لیمٹڈ اورسیلے ٹیلسٹائل ملز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button