ٹاپ نیوز

سپیکر قومی اسمبلی کی نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،

مسعود پزشکیان انتہائی باصلاحیت، دور اندیش اور عوام دوست سیاسی رہنما کی شہرت رکھتے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاک – ایران دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button