عالمی

ملک کی قیادت کرنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ان سے زیادہ اہل کوئی نہیں، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بارپھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کرنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ان سے زیادہ اہل کوئی نہیں۔اردو نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے انٹرویو میں ان خدشات کو دور کیا کہ وہ نومبر میں اپنے ریپبلکن حریف کو شکست دے سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دوڑ میں رہنا وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹس کو خطرے میں ڈال سکتا ہے؟ کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ صدر بننے یا اس دوڑ میں رہنے کے لیے ان سے زیادہ کوئی اہل ہے۔ انہوں نے مباحثے کے دوران اپنی ناقص کارکردگی کے لیے بیماری کو موردالزام ٹھہرایا اور اپنی صحت سے متعلق بار بار پارٹی کے اندر پولنگ اور خدشات کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیمار تھے ، وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔انہوں نے دماغی صحت سے متعلق کہا کہ صدارت کے فرائض کا مطلب ہے کہ ان کا ہر روز ایک کاگنیٹیو ٹیسٹ ہوتا ہےان کا ہر روز وہ ٹیسٹ ہوتا ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button