کھیلوں کی دنیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز 6اور 8 جولائی سے ٹریننگ اور پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گے، پی سی بی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آئندہ سیریز اور ٹورنامنٹس کی تیاریوں کیلئے 6 اور 8 جولائی سے کراچی میں ٹریننگ اور پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گے۔

پاکستان شاہینز آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف میچز کھیلیں گے اور پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا میں اے سی سی ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

ٹریننگ اور پریکٹس سیشنز کے ساتھ ساتھ میڈیا کانفرنسز اور دیگر تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔پی سی بی سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز 14 جولائی کو ڈارون آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچز کھیلیں گے۔

اس دورے میں شاہینز دو ایک روزہ میچز بھی کھیلیں گے اور 19 جولائی سے 18 اگست تک ہونے والے نو ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم 16 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی تاکہ 19 جولائی سے شروع ہونے والے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کر سکے۔6 جولائی کو پاکستان ویمنز ٹیم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ٹریننگ سیشن منعقد کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button