کاروباری

ملک کی زرعی برآمدات پہلی بار 8 بلین ڈالر کی غیر معمولی حد تک پہنچ گئی، وفاقی وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ملک کی زرعی برآمدات پہلی بار 8 بلین ڈالر کی غیر معمولی حد تک پہنچ گئی ہیں جو پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تاجروں، کسانوں، (ٹی ڈی اے پی )اور وزارت تجارت کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے، کاشتکاروں کی نچلی سطح سے لے کر مارکیٹ کے آخری مراحل تک تمام سٹیک ہولڈرز کی لگن اور محنت کو سراہتا ہوں۔

وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ "ٹی ڈی اے پی، باغبانی کے شعبے، کاشتکاروں، اور صوبائی حکام کی جانب سے بھی بیداری پیدا کرنے اور کاشتکاروں کی سطح پر مدد فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں ، یہ ڈویلپمنٹ اس شعبے کی وسیع صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت اس بات کااعادہ کرتی ہے کہ اسے مزید بڑھایا جائے گا ۔ جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں ایگرو شو نے خاصی توجہ حاصل کی جس نے ملک کی زرعی مصنوعات میں دلچسپی رکھنے والی متعدد غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کیاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button