کھیلوں کی دنیا

ومبلڈن اوپن ٹینس،آئیگا نتالیہ سوئیٹک، ایلینا ریباکینا اور اونس جبیر ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

پولینڈ کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔قزاخستان کی ایلینا ریباکینا اور تیونس کی اونس جبیر نے بھی ویمنز سنگلز کی دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ،جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کروشین ٹینس کھلاڑی پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا سے ہوگا۔قزاخستان کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی حریف کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ کو 3-6 ،6-3اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں تیونس کی ٹینس کھلاڑی اونس جبیر نے با آسانی حریف امریکی کھلاڑی رابن مونٹگمری کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے مات دی۔میزبان برطانوی ٹینس سٹار کیٹی شارلٹ بولٹر ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ہیریئٹ ڈارٹ کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button