کاروباری

نجکاری کا عمل مکمل شفاف ہو گا، سی سی او پی کے سربراہ کی حیثیت سے شفافیت کو یقینی بناؤں گا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ نجکاری کا عمل مکمل شفاف ہو گا، سی سی او پی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی شفافیت کو یقینی بناؤں گا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق ترمیمی ایکٹ بل پر سینیٹرعلی ظفر کےنکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نجکاری سے متعلق تمام حکومتی اتحادیوں کو بھی مکمل اعتماد میں لیا جائے گا،پاکستان سٹیل ملز کے خسارے میں اربوں روپے قوم کے ضائع ہو چکے ہیں ،کیا ہم مزید یہ نقصان برداشت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل مشرف دور میں اتصالات کو فروخت کیا گیا،اس وقت تین پیشکشیں موصول ہوئی تھیں ،اس کے بعد پی ٹی آئی حکومت سمیت کئی حکومتیں آئیں تو یہ معاملہ کیوں نہیں سلجھایا گیا،ہم اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ،پی ٹی سی ایل کی ساڑھے تین سو میں سے ڈیڑھ سو اثاثہ جات ابھی بھی اتصالات کے حوالے نہیں کئے گئے۔ہم انہیں 150 میں سے 30 اثاثہ جات پر لے آئے،اتصالات نے ان اثاثہ جات کی اپنے طور پر قیمت لگوائی ہے،ان پراپرٹیز کی 263 ملین ڈالر قیمت لگوائی گئی جو بہت کم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button