کاروباری

زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5.413 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5.413 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.715 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔

28 جون 2024 کو زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 14.573 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 5.184 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سا ل کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.944 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 469 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button