قومی

سینیٹ اجلاس، پیپلزپارٹی کے ار کان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ک خراج عقیدت پیش کیا

سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک میں جمہوریت اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی خاطر موت کو گلے لگایا۔ پانچ جولائی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بےنظیر بھٹو کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔پانچ جولائی کو عوامی حقوق اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا۔سینیٹر پونجو بھیل نے کہا کہ پانچ جولائی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت ختم کر کے مارشل لاء نافذ کیاگیا ۔ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کیا جائے ۔سینٹر سید مسرور احسن نے کہا کہ ہمیں پانچ جولائی کے واقعات سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے ۔سینٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کے جمہوریت کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button