ٹاپ نیوز

پاکستان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی ، استنبول میں وزراء خارجہ اجلاس میں بھرپور اواز اٹھائی ،سینیٹر اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں میں اب تک 37 ہزار فلسطینی شہید اور20لاکھ بےگھر ہو چکے ہیں،پاکستان نے اس معاملے پر او آئی سی ، استنبول میں وزراء خارجہ اجلاس میں بھی بھرپور اواز اٹھائی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر اپنے پالیسی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار فلسطینی شہید اور20لاکھ بےگھر ہو چکے ہیں۔

پاکستان نے اس معاملے پر او آئی سی ، استنبول میں وزراء خارجہ اجلاس میں بھی بھرپور اواز اٹھائی ہے۔عمان میں بھی 65 ممالک کے اجلاس میں اسرائیلی بربریت روکوانے کے لئے آواز اٹھائی، اب تک فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان کی 9کھیپ بھجوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں بھی اس مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائی۔پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انگلیند کی کچھ تنظیموں نے غزہ میں میڈیکل کے طلبا کے مسائل سے ہمیں آگاہ کیا جس پر ہم نے پی ایم ڈی سی کو فلسطینی میڈیکل طلباء کے طبی تعلیم دینے کے بارے میں لکھا تھا ۔ پی ایم ڈی سی نے وزارت خارجہ کے موقف پر فلسطینی طلباء کو اپنے زیر انتظام میڈیکل کالجز میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button