قومی

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کو جلد بحال کر دیا جائے گا،اویس احمد خان لغاری

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ کی وجہ سے چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، بجلی کی جلد فراہمی کو بحال کر دیا جائے گا۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فلک ناز کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے بجلی کے پورے سسٹم کو ایک زنگ لگا ہوا ہے اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انشاءاللہ ہم معاملات میں بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پن بجلی کی پیداوار 108 میگا واٹ ہے ،پیڈو نامی ادارہ اس کا انتظام چلاتا ہے اور واپڈا اس کو آپریٹ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خرابی کی وجہ سے پچھلے 36 گھنٹے کے دوران اس سے پیداوار رک گئی تھی جبکہ مارچ 2024ء میں چترال کو جو نیشنل گرڈ کی لائن جوڑتی ہے، اس کے پول گرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جب گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں خلل پیدا ہوتا ہے تو پھر نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اس سسٹم میں خرابی کو دور کرنے میں ایک دو ہفتے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں گولن گول پن بجلی منصوبے سے بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ بجلی کی مکمل ترسیل بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا ،محرک کو ایک گھنٹے میں اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button