عالمی

ترک صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش

ترک صدر رجب طیب اردوان اوران کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات کی اور یوکرین اور غزہ جنگ ، شامی تنازعے کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ العربیہ اردو کے مطابق ترک ایوان صدر نے بتایا ہے ترک صدر نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ دونوں فریقوں کے لیے امن ممکن ہے۔ ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو شام میں تصفیے کے تناظر میں ترکیہ کے تعاون پر آمادہ ہونے سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں صدور نے ترکیہ اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور یوکرین روس جنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شام میں کشیدگی کم کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھی بات چیت کی۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ خطے اور دنیا میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ روسی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ روسی صدر علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت اور شریک رہنماؤں سے ملاقات کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے ۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کی اور شرکا سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button