عالمی

سعودی عرب کا ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے رضاکارانہ پروگرام جاری

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے رضاکارانہ پروگرام جاری ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ترکیہ کے علاقے ہاتائے میں سعودی رضاکارانہ پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام کا مقصد 120 کولیئر امپلانٹ سرجری کرنا اور زلزلے سے متاثر ہونے والے شامی اور ترک بچوں میں 375 آلہ سماعت تقسیم کرنا ہے،پروگرام سے زلزلے سے متاثرہ 495 شامی اور ترک بچے فائدہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button