کھیلوں کی دنیا

بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(جمعہ کو) ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا،اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 16 جون کو ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 143 رنز سے شکست دی تھی ،19 جون کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں 4 رنز جبکہ 23جون کو کھیلے گئے میچ میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔ تینوں ون ڈے میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے ، اس کے بعد بھارتی ویمن ٹیم نے واحد ٹیسٹ میچ میں بھی جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی ۔

بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی ،دوسرا 7جولائی اور تیسرا اور آخری میچ 9 جولائی کو کھیلا جائےگا۔ہرمن پریت کور بھارتی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ مہمان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم لورا وولوارڈٹ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button