کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ کے سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا

انگلینڈ کے سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں سینٹ جین ڈی مورین سے سینٹ ولباس تک کا 177.4 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،39 سالہ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 08منٹ اور 46 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی

بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے دوسری جبکہ ناروے کے سائیکل سوار الیگزینڈر کرسٹوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی ہے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button