کھیلوں کی دنیا

یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے دو کوارٹر فائنلز جمعے کو کھیلے جائیں گے

یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں دو کوارٹر فائنلز کل (جمعہ کو) کھیلے جائیں گے،گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد ٹاپ 8 رائونڈ کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور سپین،میزبان جرمنی،پرتگال،فرانس،انگلینڈ،سوئٹزرلینڈ،نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں ۔یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

سپین،میزبان جرمنی،پرتگال،فرانس،انگلینڈ،سوئٹزرلینڈ،نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیموں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے کے بعد ٹاپ 8 رائونڈ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے دو کوارٹر فائنلز جمعے کو کھیلے جائیں گے ۔پہلا کوارٹر فائنل سپین اور میزبان جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ایم ایچ پی ایریناسٹٹ گارٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔دوسرا کوارٹر فائنل پرتگال اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان ووکسپارک سٹیڈین ہیمبرگ میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئن سپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے،تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈکا مقابلہ سوئٹزرلینڈسے جبکہ نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی اور دوسرا 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button