ٹاپ نیوز

وزیراعظم آج جمعرات کو آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج(جمعرات کو)قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے۔پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم ایس سی او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور نیشنل سٹیٹمنٹ دیں گے۔آج وزیراعظم کی قزاخستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button