کھیلوں کی دنیا

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ،کراچی ریجن زون چار اور زون چھ کی مسلسل تیسری کامیابی، زون دو نے بھی اپنا میچ جیت لیا

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ریجن زون چار اور زون چھ نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، زون دو نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ریجن میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ جس میں زون چار اور چھ نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ لا نڈھی جم خانہ گرائونڈ پر زون چار نے زون ایک کو 22ر نز سے ہرا دیا۔

زون چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنائے۔موساب عامر نے 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73، محسود نے 41، موسی آزاد نے 26اور محمد اریب نے 22رنز بنائے۔محمد قمر اور تاشین احمد نے 3-3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون ایک 201رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔فائق حیسن نے 11چوکوں کی مدد سے 65،میتھیو رضوان نے 46اور سعد علی نے 24رنز بنائے۔محمد عر یب نے 3جبکہ مز مل خان اور محمد سرور نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ نے زون سات کو 55رنز سے ہرا دیا۔

زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے۔عبدالرحمن نیازی نے 2 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مد د سے 54، حفیظ احسن نے 4چوکوں کی مد د سے 52،اویس رحیم شاہ نے 40ناٹ آئوٹ اور شاہ ویز یاسر نے 21رنز بنائے۔زید حسن نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون سا ت 163پر آئوٹ ہو گی۔اسماعیل نے 7چو کوں اور 2چھکوں کی مدد سے 75اور سید کاشان فہیم نے 34رنز بنائے۔سعد ثقافت، عبد المیعیز اور اویس رحیم شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو نے زون تین کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون تین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ محمد سلمان نے 43، احمد مہی الدین نے 30اور عبدل رحیم نے 26رنز بنائے۔محمد احمد اور محمد عبا د مرزا نے 3-3جبکہ عبد الرف اور ریحان شاہ 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون دو نے 3 کے نقصان پر مطلوبہ 146رنز بنا لئے۔ سید محمد فہد نے 10چوکوں کی مد د سے 67، زین جعفر ی نے 37اور محمد شہریار نے 24رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔سوبان صادق 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button