عالمی

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے لیے لازمی انشورنس کے فیصلے پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل اور انشورنس اتھارٹی نے آجر کے ساتھ رجسٹرڈ گھریلو ملازمین کے لیے لازمی انشورنس کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل کی سرکاری ترجمان ایمان الطریقی نے وضاحت کی کہ اگر کسی گھرمیں گھریلو ملازمین کی تعداد چار سے زیادہ ہے ہے تو ان کی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین کی انشورنس پالیسی میں بنیادی نگہداشت، صحت عامہ اور ایمرجنسی کیسز شامل ہیں۔ اس میں کٹوتی کی شرح کو شیئر کیے بغیر ہسپتال میں داخلے، ہنگامی صورتحال میں ہسپتال میں ضروری ٹیسٹوں اور لا محدود ویکسی نیشن کی سہولیات شامل ہیں۔

پالیسی کے تحت فوائد اوراخراجات کی حد مقرر کرنے کے لیے کچھ ضوابط شامل ہیں ان میں میڈیکل ڈسکلوژر فارم جمع کرانے، ہیلتھ انشورنس کمپنی کی منظوری حاصل کرنے اور تمام ورکرز کو بیمہ کرنے کا عزم شامل ہے۔ اس فیصلے کا نفاذ ہیلتھ انشورنس کونسل اور انشورنس اتھارٹی کی کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے تاکہ تمام مستفید کنندگان کو مکمل دیکھ بھال حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ سٹیک ہولڈرز کو انصاف، شفافیت اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس فیصلے کا مقصد جامع صحت کی دیکھ بھال کا حصول، صحت کے اخراجات کی پائیداری کو یقینی بنانا، ہیلتھ انشورنس کمپنیوں اور ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والوں کو نئی پالیسیاں متعارف کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ انشورنس کمپنیوں اور صحت کے ساتھ تمام طبی اور غیر طبی خصوصیات میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button