کھیلوں کی دنیا

نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ بیدار کرنے کیلئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹ کھیل کے پرجوش لمحات کو ہم تک پہنچاتے ہیں،نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ بیدار کرنے کیلئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب خاص طور پر لاہور میں سپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے کھیلوں کی مثبت کوریج کرتے ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہے بلکہ معلومات بھی مہیا کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہا یت اہم ہے۔ پنجا ب میں پہلی خواتین کھلاڑیوں کے لئے پنک گیمز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز نے مثبت کردار ادا کیا۔وزیر اعلی مریم نوازنے کہا کہ توقع ہے سپورٹس جرنلسٹ عوام کی دلچسپی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button