کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار، انڈکس نے نئی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس نے نئی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبورکرلیا۔

کے ایس ای 100 انڈکس 728.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 79552.88 پوائنٹس بند ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 431 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 246کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 128کی قیمتوں میں کمی اور 57 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مجموعی طور پر 413.15 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 16.59 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈکس 214.28 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25583.56 پر جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈکس 642.91 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 127364.50پوائنٹس پر بند ہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.456 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 23801419 حصص، کے الیکٹرک 23104501 حصص اور نیشنل بینک کے 20129727 حصص کا لین دین ہوا۔ سلمان نعمان انٹرپرائزز لمیٹد، سیلی ٹیکسٹائل ملز اور خالدسرتاج ٹیکسٹائل ملز ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button