کاروباری

تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.3فیصد کی کمی،ملکی برآمدات میں 10.5 فیصد کا اضافہ، درآمدات میں 0.8 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کا حجم 24.089 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 12.3 فیصد کم ہے، مالی سال 2023 میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 27.474 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جون 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ کا حجم 2.390 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مئی کے مقابلہ میں 15.1 فیصد گزشتہ سال جو ن کے مقابلہ میں 30.39 فیصد زیادہ ہے، مئی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2.076 ارب ڈالر اور گزشتہ سال جو ن میں 1.833 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک کی برآمدات کا مجموعی حجم 30.645 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو مالی سال 2023 کے 27.72 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10.5 فیصد زیادہ ہے،جون میں ملکی برآمدات کا حجم 2.529 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مئی کے مقابلہ میں 10.9 فیصد کم اور گزشتہ سال جو ن کے مقابلہ میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔ مئی میں پاکستان کی برآمدات کا حجم 2.839ارب ڈالر اورگزشتہ سال جو ن میں 2.356 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کی مجموعی درآمدات کا حجم 54.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2023 کے 55.198 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 0.8 فیصد کم ہے۔ جو ن میں درآمدات پر 4.919 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو مئی میں 4.915 ارب ڈالر اور گزشتہ سال جو ن میں 4.189 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button