ٹاپ نیوز

وزیراعظم سے قزاقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات، شہباز شریف کا پاکستان اور قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں قزاقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان اور قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 3 تا 4 جولائی 2024 کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے لیے آستانہ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران صدر توکایف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔پاکستان قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے علاقائی روابط و علاقائی سلامتی میں تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ قزاقستان کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو قزاقستان کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جاری مختلف سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button