کھیلوں کی دنیا

بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا

بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5جولائی بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئیں 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 16 جون کو ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 143 رنز سے شکست دی تھی ،19 جون کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں 4 رنز جبکہ 23جون کو کھیلے گئے میچ میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔

تینوں ون ڈے میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تھے۔ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 7جولائی اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائےگا۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button