کھیلوں کی دنیا

فرانس کے سائیکل سوار کیون واکولین نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

فرانس کے سائیکل سوار کیون واکولین نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں اٹلی میں چیسیناٹیکو سے بولوگنا تک کا 199.2 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔23 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار کیون واکولین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199.2 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 43منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ابراہمسن نے دوسری جبکہ فرانس کے سائیکل سوار کوئنٹن پیچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے فرانسیسی سائیکلسٹ رومین بارڈیٹ سے یلو جرسی چھین لی ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button