عالمی

چین کے صدر شی جن پھنگ 2 سے 6 جولائی تک قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

چین کے صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ،ان کا دو ملکی دورہ 6 جولائی تک جاری رہے گا ۔چین کی وزارت خارجہ کے اتوار کو اعلان کے مطابق صدر شی جن پھنگ 2 سے 6 جولائی کے دوران قازق صدر قاسم جومارت توکایف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی دعوت پر قازقستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وسطی ایشیا چین کے فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے میں ایک اہم لنک ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button