عالمی

غزہ میں اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر اسرائیلی بمباری میں استعمال کئے گئے بھارتی میزائل کے ٹکڑے کی وڈیو جاری

فلسطینی نیوز ایجنسی نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کی تنصیبات پر اسرائیلی بمباری میں استعمال کئے جانے والے بھارتی میزائل کے ٹکڑے کی وڈیو جاری کردی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے تنازعات کےحل کے لئے فوجی طاقت کے استعمال پر بات چیت کو ترجیح دینے کے موقف کے باوجود اسرائیل کو گولہ بارود اور ہتھیاروں کے پرزو ں کی فراہمی بھارت کے دہرے معیار کا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قدس نیوز نیٹ ورک نے 6جون کونصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے گرائے گئے میزائل کی باقیات کی ویڈیو جاری کی ہے۔ان باقیات میں "میڈ ان انڈیا ” کا لیبل واضح طور پر لکھا ہے ۔الجزیرہ کی طرف سے دیکھی گئی دستاویزات کے مطابق بھارت سے ہتھیاروں کے پرزےخاموشی سے اسرائیل کو فراہم کئے جارہے ہیں اور ایسا غزہ میں کئی مہینوں سے جاری جنگ کے دوران کیا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی میں شفافیت کا فقدان اس عمل کے بین الاقوامی برادری کے نوٹس میں آنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button