کھیلوں کی دنیا

میتھیو ابیڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

میتھیو ابیڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے السلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو7-6(13-11)،6-7(4-7) اور 5-10 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button