کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ41 ہزار روپے ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 343 روپے کے اضافہ سے 206,276 روپے سے بڑھ کر 206,619 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,086 روپے سے بڑھ کر 189,400 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,850 روپے اور 2,443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,313 ڈالر سے کم ہو کر 2,304 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button