عالمی

پاکستان بزنس فورم فرانس اور انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن برطانیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، پاکستانی سفیر کی تقریب میں شرکت

پاکستان بزنس فورم فرانس اور انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن برطانیہ نے تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ۔فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نےایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں اور پاکستانی مصنوعات کو فرانس میں فروغ دینا ہے ۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق تقریب کے شرکا نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے کام کو سراہا جو سرمایہ کاری اور معاشی نمو کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے سمندر پار کاروباری برادری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ایس آئی ایف سی کے تحت پیش کردہ مواقع سے استفادہ کے لئے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے جو ملک میں سرمایہ کاری مواقع اور یورپ کے لئے پاکستان کی برآمدات کے فروغ کا جائزہ لے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button