عالمی

اسرائیلی فوج کی غزہ کے متعدد علاقوں پر گولہ باری ، رفح میں بھی رات بھر شدید لڑائی جاری رہی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے ، بدھ کی رات جنوبی علاقے رفح میں بھی شدید لڑائی جاری رہی۔ عرب اردو نیوز نے بتایا کہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان کے علاقے میں جاری لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے جہاں اسرائیلی ٹینک شمال کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مئی کے اوائل سے رفح میں زمینی کارروائی جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، تاہم لڑائی میں شدت آنے کے بعد سے اکثر وہاں سے دیگر مقامات کو منتقل ہو چکے ہیں۔اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی فوج رفح میں اپنی کارروائی مکمل کرنے کے قریب ہے جس کے بعد کم شدت کے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔بیان کے مطابق رفح پر رات گئے فضائی حملے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں عسکری ڈھانچے اور سرنگیں بھی شامل ہیں۔ غزہ میں طبی عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جبالیہ کیمپ کے قریب ایک اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ادھر وسطی غزہ میں موجود نصیرات کیمپ میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔شمالی غزہ میں فلسطینیوں نے خوراک کی شدید کمی اور قیمتوں میں اضافے کی شکایت کی ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں بچے خوراک کی کمی کے باعث انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں ہیں ا ور30 بچے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ نے دورہ امریکا کے دوران کہا کہ ان کی فوج غزہ کے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button