کھیلوں کی دنیا

وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیا ہے، رانا مشہود احمد خان

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیاہے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان کی مشترکہ کوششوں سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے، کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت کی طرف لے کر جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی ا ن کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ سے نیا اور باصلاحیت ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی ،اس سے نوجوانوں میں منفی سوچ اورشر پسندی جیسی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی ،اس اقدام سے سامنے آنے والے نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کریں گے ۔۔یاد رہے کہ ستمبر 2021 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button