عالمی

ترجمان افغان عبوری حکومت دوحہ اجلاس میں ملکی وفد کی قیادت کریں گے

افغانستان کی نگران حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد افغانستان پر اقوام متحدہ کے بلائے گئے مذاکرات کے تیسرے دور میں افغان وفد کی قیادت کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ کانفرنس اتوار اور پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ہے۔

اس سلسلے میں افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے گزشتہ روز ایکس (سابق ٹویٹر )پر بتایا کہ منگل کو افغانستان پر پابندیوں، مالیاتی سرگرمیوں اور بینکنگ سسٹم پر پابندیوں اور دوحہ اجلاس کے بارے میں تفصیلات پر منگل کووزارت خارجہ کے اجلاس میں کئی معاملات زیر بحث آئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نگراں حکومت اقوام متحدہ کی زیر قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

افغان حکومت کو گزشتہ مئی میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا تھا اوراس نے فروری میں دوسرے اجلاس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button