کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روزکی مندی کے بعد تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈکس 335.06 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78275.64 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوروزکی مندی کے بعد بدھ کوکاروبارمیں تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 335.06 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78275.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طورپر454 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 149 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور57 کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 248 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی،مارکیٹ میں مجموعی طورپر469.75 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 19.77 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈکس 194.33 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25381.36 اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈکس 148.73 پوائنٹس کی کمی کے بعد 126331.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 10.82 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روزورلڈکال ٹیلی کا م کے 57647948 حصص، کے الیکٹرک 37639343حصص اورپرویزاحمدکنسلٹنسی سروسز کے 31130746 حصص کا لین دین ہوا۔ سلمان نعمان انٹرپرائزز لمیٹد، پاکستان جنرل انشورنس لمیٹڈ اوردیوان ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button