قومی

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے سفیر کو یقین دلایا کہ حکومت اقلیتوں کی بہتری اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ نے قراردادیں بھی منظور کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ ملاقات میں پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے بارے میں امور بھی زیر بحث آئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button