کاروباری

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد نے سال 2024-25 کے لیے متوازن بجٹ کی تشکیل میں حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

مزید برآں ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ کو سراہتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے فائلرز کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے کئی تجاویز پیش کیں جن میں رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے ایک آسان فارم متعارف کرانا بھی شامل ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے حکومت کے تعاون سے 50 ملین اضافی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کا عہد کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کا ان کے تعمیری تاثرات پر شکریہ ادا کیا اور ٹیکس اصلاحات کے لیے اقدامات تجویز کرنے میں ان کے فعال انداز کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت عوام اور صنعت دونوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تجاویز کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button