قومی

وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے دائر مراد سعید کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں احسن اقبال سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند

وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے دائر مراد سعید کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں احسن اقبال سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ۔آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کے بیانات پر جرح کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین نے کیس کی سماعت کی ۔احسن اقبال نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ، جرح کے دوران مراد سعید کے وکیل نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ ریفرنس کا حوالہ دیا۔

احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ ریفرنس سے بری کرچکی ہے۔مراد سعید کے وکیل نےسوال کیا کہ ایف آئی اے آپ کے خلاف ملتان سکھر موٹروے پراجیکٹ میں انکوائری کرتی رہی ہے ،احسن اقبال نے بتایا اس حوالے سے کوئی آگاہی نہیں ہے آپ کے موکل کی طرف سے ملتان سکھر موٹروے پراجیکٹ کے حوالے سے الزام لگایا گیا ہے ،مراد سعید نے سیاسی اختلافات کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کردیا ، وکیل نے سوال پوچھا کہ مراد سعید نے صرف ایک پریس کانفرنس میں سکھر موٹروے پراجیکٹ میں کرپشن کا ذکر کیا ، جس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ مراد سعید کی جانب سے ایک نہیں بلکہ متعدد پریس کانفرنسز کی گئیں ، مراد سعید کے وکیل نے سوال کیا آپ نے ایک پریس کانفرنس کی بنیاد پر مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا ، احسن اقبال نے جواب دیا جی 8 فروری 2019 کی پریس کانفرنس کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا ہے ، میرے دعویٰ دائر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مراد سعید اس وقت ایک وفاقی وزیر تھےایک وفاقی وزیر سے ایسے الزامات کی توقع نہیں کی جاسکتی ،وکیل نے کہا مراد سعید کی پریس کانفرنس میں کہاں بولا کہ آپ نے 70 بلین کی رشوت لی ،پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ میں لفظ ٹیکہ استعمال ہوا ہے ،احسن اقبال نے کہامیں نے نیوز رپورٹس نہیں لکھی ، نیوز رپورٹس مراد سعید کی پریس کانفرنس کی بنیاد پر بنی ہیں ،اس دوران دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین جولائی تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کے بیان پر جرح کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button