کھیلوں کی دنیا

نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد بیس بال کے زیراہتمام نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی بیس بال گرائونڈ میں جاری ہے۔اسلام آباد بیس بال کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے 25 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

منتخب ٹیم 30 جون سے 6 جولائی تک راولپنڈی میں کھیلی جانے والی نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس میں ملک بھرسے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کے چنائو کے لئے فائنل ٹرائلز 27جون بروز جمعرات کو ہوں گے جس کے بعد اسلام آباد ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button