کاروباری

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 23 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 79 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 41 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 49 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 06 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button