قومی

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ میں طوفانی بارشوں کے الرٹ کے پیش نظر حیسکو چیف نے ایمرجنسی نافذ کردی

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ میں طوفانی بارشوں کے الرٹ کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ہنگامی میٹنگ کرتے ہوئے تمام آپریشن جی ایس او کنسٹرکشن اور جی ایس سی افسران کو ہدایات دیں کہ صارف دوست سروس کے تحت بجلی کی فراہمی عوام کو دینا ہمارا فرض ہے۔اس طوفانی بارشوں کے موسم میں بجلی کی فراہمی کے لئے سیفٹی کے قوانین پر مکمل عمل کرتے ہوئے فیلڈ اسٹاف کو کام کا پابند کرنا ہے۔

بجلی چوروں کا خاتمہ کریں اور نادہندگان کے خلاف جاری ریکوری مہم کو مزید تیز کرکے 100 فیصد ریکوری کریں اور اس ہنگامی صورتحال میں ایس ڈی اوز اور لائین اسٹاف کو فورا گرڈ اسٹیشنوں پر پہنچ کر بجلی کی بحالی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔ میٹنگ میں چیف انجنئر پلاننگ عبد الغفور شیخ، ایس ای آپریشن سرکل حیدرآباد اعجاز احمد شیخ، ایس ای سرکل لاڑ گلزار احمد دستی، پی ڈی کنسٹرکشن مقصود احمد کوریجو، ایس ای جی ایس او رمیش کمار، پی ڈی جی ایس سی جاوید آخوند سمیت ایکسین سید عاقب عباس شاہ، سجاد پرویز، غلام فاروق تنیو، ختیار میمن، عبدالوحید برڑو، عامر نوید میمن، منیر شیخ، امجد شیخ، مجیب الرحمان سیال اور فہیم اللہ میمن موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button