عالمی

غزہ میں جنگ کے دوران لاپتہ ،گرفتار اور مار ے گئے بچوں کی تعداد 21000 ہو گئی ہے، ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین

بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین کے جنرل ڈائریکٹر خالد قزمر نے کہا ہے کہ غزہ میں نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران لاپتہ ،گرفتار ، ملبے تک دبے اور مار ے گئے بچوں کی تعداد 21000 ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خالد قزمر نے کہا کہ اسرائیلی فوج منظم انداز میں اور تسلسل کے ساتھ غزہ میں بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔غزہ میں بچوں کو بھی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کی سب سے بڑی قیمت بچوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہےاور یہاں بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس شعبہ میں 30 سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہے ہیں لیکن جو کچھ ہم اس وقت غزہ میں دیکھ رہے ہیں ،وہ دوسری عالمی جنگ کے دوران بھی نہیں دیکھا گیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں بچوں کے حقوق اوران کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن نے بھی غزہ میں بچوں کے بڑی تعداد میں لاپتہ ہونے کی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button