کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈکس 578.40 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78232.09 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس 578.40 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78232.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،254 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 385.17 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 15.45 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 169.53 پوائنٹس کی کمی بعد 25304.02 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریدنگ کے تحت 11.63 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز کے 46842856 حصص، ورلڈ کال ٹیلی کا م 20763571 حصص اور حبکو پاور کمپنی کے 20112895 حصص کا لین دین ہوا۔ گلشن سپننگ ملز، دادابھائی سیمنٹ انڈسٹریز اور گلستان سپننگ ملز لمیٹڈٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔پاکستانی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 10321.4 ارب روپے اور امریکی ڈالر میں 37 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button