عالمی

چینی صدر کا ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ نے چین کے صوبہ چھینگ ہائی اور نینگ شیا کا دورہ کیا اور صوبوں کے لئے "ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی” پر زور دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبہ چھینگ ہائی میں نہ صرف چین کی سب سے بڑی نمکین پانی کی جھیل چھینگ ہائی جھیل واقع ہےبلکہ یہاں چین کے تین اہم ترین دریاؤں کا منبع اور کوہ چھی لیئن واقع ہے جو نہ صرف وافر ماحولیاتی وسائل کا خزانہ ہے بلکہ یہ ماحولیاتی سلامتی کا اہم محافظ بھی ہے۔

دریائے زرد کے علاوہ صوبہ نینگ شیا میں حہ لان ماؤنٹین بھی ہے جسے "فادر ماؤنٹین” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ چین میں ایک اہم قدرتی جغرافیائی حد بندی لائن اور شمال مغربی چین میں ماحولیاتی سلامتی کے ایک اہم محافظ کے طور پر ، حہ لان ماؤنٹین شمال مغربی چین اور شمالی چین کی ماحولیاتی سلامتی کی حفاظت کرتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button