قومی

مئی میں آئی ٹی برآمدات میں 332 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ،آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیئے بھرپور اقدامات جاری ہیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں مئی 2024 کے دوران 332 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر مملکت نے کہا آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے میں 40.7 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2023-24 کے جولائی 2023 سے مئ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے2.371 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 2.925 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے

آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل(ایس آئی ایف سی)، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیئے بھرپور اقدامات جاری ہیں، آئندہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، آئی ٹی بجٹ میں اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے مدد گار ہوگا، اس بجٹ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن کے منصوبوں کے لیئے 20 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button