عالمی

حج انتظامات بہت صبر آزما اور مشقت طلب کام ہے، برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح

برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح نے کہا ہے کہ حج انتظامات بہت صبر آزما اور مشقت طلب کام ہےاور سعودی حکومت کی طرف سے حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامات قابل ستائش ہیں ،اس کےعلاوہ سعودی شہری حجاج اور زائرین کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں ۔

اردو نیوز کے مطابق صومالی نژاد برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح جنہوں نے برطانیہ کی طرف سے دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے کئی عالمی، اولمپک اور یورپی مقابلے جیتے ہیں ، نے کہا کہ پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہونے اور مسجد الحرام پہنچ کر خانہ کعبہ کے سامنے آنے پر ان کے وجود میں کپکپی سی ہونے لگی اور انہیں خوشی کا ایک ایسا حیرت انگیز احساس ہوا جوالفاظ بیان نہیں کیا جا سکتا۔

محمد فرح نے کہا کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں حجاج کے لئے انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور سعودی حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں حجاج کی میزبانی کرنا اور ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا حیرت انگیز بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حج میں صحت، پانی اور دیگر خدمات کے حوالے سے تمام ضروریات کا خیال رکھنا بہت صبر آزما اور مشقت طلب کام ہے اور یہ انتظامات کرنے اور شدید گرمی میں عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے تمام افراد کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button