کھیلوں کی دنیا

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آسٹریلوی کپتان مچل مارش آئندہ بنگلہ دیشی کے خلاف میچ میں بائولنگ کرنے کے لئے فٹ قرار

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر اور کپتان مچل مارش کو کل (جمعہ کو) بنگلہ دیش کے خلاف سپر۔8 رائونڈ کے اپنے پہلے میچ میں بائولنگ کرانے کے لئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر ۔8 مرحلے میں بائولنگ کرا سکیں گے۔مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری نویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھےلیکن بائولنگ کے لئے نہیں ۔

اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بائولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بائولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بائولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سپر ۔8 مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21 جون کو انٹیگا میں شیڈول ہے۔آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ۔8 رائونڈ کے گروپ ون میں بھارت،افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل میچ 29جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button