کاروباری

بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی

بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکرمئی 2024 تک کی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر363 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر467 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، مئی 2024 میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کاحجم 42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات کاحجم 39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر66 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،

اپریل میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات پر25 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کامجموعی حجم 7.608 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.402 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 41 فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button