عالمی

بھار تی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے اموات 29 ہو گئیں

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے اموات بڑھ کر 29 ہو گئیں اور تقریباً 45 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ شنہوا کے مطابق زہریلی شراب پینے والوں میں زیادہ تر مزدور ہیں ،ان افراد نے منگل کی رات شراب پی جس کے بعد بدھ کی صبح تک ان میں بینائی ختم ہونے، الٹی اور سر درد جیسی علامات ظاہر ہونے لگیں۔

متاثرین کو تین مختلف اضلاع کالکوریچی، سیلم اور پڈوچیری کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرین کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی طبی ٹیمیں ہسپتالوں کو روانہ کی گئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button