عالمی

عرب ممالک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا

عرب ممالک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق عرب ممالک جون کے آغاز سے ہی شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز دنیا بھر میں ریکارڈ کیے گئے 10 سب سے زیادہ درجہ حرارت والے ممالک میں کویت اور عراق شامل ہیں۔

عراق کے علاقے الناصریہ میں درجہ حرارت 50.7 سینٹی گریڈ ،میسان شہر میں درجہ حرارت 50.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کویت میں درجہ حرارت 50.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عراق کے شہر سماوہ میں درجہ حرارت 50، الاشراف میں 49.8 اور بصرہ میں 49.8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button