ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ضلع نیلم میں جاگراں۔ ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ ،تسلی بخش کام پر اظہار اطمینان

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں جاگراں۔ ون ہائیڈرو پاور پلانٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیر اعظم نے30.4 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبے جاگراں۔ ون کے تسلی بخش کام پر اطمینان کا اظہار کیا

جس کا تصور، منظوری اور فنانسنگ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے 1997-1999 کے دور میں دی گئی تھی جب سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کے وزیر خزانہ تھے۔ نائب وزیر اعظم نے جاگراں ون میں کام کرنے والے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کے لئے حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا اظہار کیا، جو پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button